ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز نہتے فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوجیوں کے ظلم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسح کے مقدس دن کے موقع پر فلسطینی نوجوانوں کے پُرامن مظاہروں کو خون میں نہالایا گیا.
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جاری جارحیت کو بند کروائیں.
قاسمی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ٹرمپ انتظامیہ، امریکی حکمران کی جانب سے صہیونیوں کی بے انتہا پشت پناہی بالخصوص خطے کے بعض ممالک کے ناتجربہ کار حکمرانوں کی جانب سے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ خفیہ تعلقات کے قیام کے شرمناک اقدامات کے نتیجے میں آج فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے.
انہوں نے کہا کہ صہیونی اقدامات عالمی انسانی حقوق اور قوانین کے منافی ہیں اور اس کڑے وقت میں ایرانی حکومت اور قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں.
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج وقت کا تقاضا ہے کہ علاقائی ممالک اندرونی اختلافات میں پڑنے یا دوسرے اسلامی ممالک کو اپنی توسیع پسندانی پالیسیوں کی وجہ سے خطرے میں ڈالنے کے بجائے صہیونیوں کی جارحیت اور انسانیت مخالف کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں.
انہوں نے مزید کہا کہ یقینا خطے کے بعض مخصوص ممالک کے حکمران جن کا مقصد ہی امریکہ کو کرنا اور صہیونیوں کے ساتھ خفیہ تعلقات بنانا ہے، آج مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں دنیا اور عالمی رائے عامہ کو جواب دینا ہوگا.
یاد رہے کہ صہیونی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 15 فلسطینی شہید اور تقریبا 1500 کے قریب افراد زخمی ہوگئے.
فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر صہیونی قبضے کے خلاف احتجاجاً یومِ الارض مناتے ہیں، اس روز مختلف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں.
42 ویں سالانہ یوم ارض کے سلسلے میں اس بار بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران کی فلسطینیوں کے قتل عام اور صیہونی مظالم کی شدید مذمت
31 مارچ، 2018، 12:05 PM
News ID:
3604608
تہران، 31 مارچ، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں پُرامن مظاہرین کے خلاف صہیونی جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت اور ان کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.